🌱رمضان، قرآن اور کائنات اسلام
اس کائنات میں ایک ہی مذہب رائج ہے۔ اس مذہب کا نام اسلام ہے۔ یہ کائنات اسلام مسلمانوں والا نہیں، بلکہ قرآن والا اسلام ہے۔ مسلمانوں والے اسلام کا مطلب دیگر مذاہب کی طرح کسی خاص عقیدے سے بلا سوچے سمجھے وابستگی ہے۔
قرآن والے کائناتی اسلام کا مطلب رب کائنات کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہے۔ یہ اپنی خواہش،تعصب، مرضی، ارادے، اختیار، پسند و ناپسند، ذوق اور فکر کو اپنے مالک کے حکم کے تابع کرنے کا نام ہے۔
آج کا ہر مسلمان ایک روایتی مسلمان بن کر پیدا ہوتا ہے۔ دیگر مذاہب کی طرح اسے بھی مذہبی تعلیم، اپنے آبائی عقیدے اور فرقہ وارانہ پس منظر میں ملتی ہے۔ ایسے میں رمضان کا مہینہ قرآن مجید کی عظیم نعمت لے کر آتا ہے۔ یہ وہ موقع ہوتا ہے جب ایک روایتی مسلمان اگر چاہے تو خود کو قرآن والا مسلمان بنا سکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن مجید چن چن کر وہ اعمال بیان کرتا ہے جہاں خدا اپنے بندوں کو اپنا مسلم یا فرمانبردار دیکھنا چاہتا ہے۔
وہ ایمانیات، اخلاقیات اور شریعت میں سے ہر ایک چیز بیان کرتا ہے جو بندوں کو ماننی ہے۔ جو شخص ان میں شامل کوئی چیز میں زیادہ یا کم کرتا ہے وہ خدا کا مسلم نہیں ہوسکتا۔
ان اعمال کو اس طالب علم نے ”قرآن کا مطلوب انسان“ اور ”قرآن کا ربانی انسان“ کے نام سے جمع کر دیا ہے۔
رمضان ایک عظیم موقع ہے کہ لوگ قرآن پڑھیں اور روایتی اسلام چھوڑ کر کائناتی اسلام کو اختیار کرلیں کہ یہی جنت میں داخلے کا واحد راستہ ہے۔
0 Comments