Header Ads Widget

Responsive Advertisement

تربوز کے فوائد🍉🍉

🍉🍉 تربوز کے فوائد




تربوزموسمِ گرما کا نہایت مُفید پھل ہے،سرکار صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم تربوز اور کھجور کو ملا کر کھاتےاورفرماتے: 

ہم اس(کھجور)کی گرمی کو اس(تربوز)کی ٹھنڈک کےساتھ اور اس(تربوز)کی ٹھنڈک کواس(کھجور)کی گرمی کے ساتھ توڑتے ہیں۔

 (ابوداؤد،ج3،ص508، حدیث: 3836)


ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تربوز تازہ کھجوروں کے ساتھ ملا کر نوش فرمایا

(السنن الكبري للنسائي: 167/4 ح 6727) (اخلاق النبى صلى الله عليه وسلم: ص216. 217)


تربوزنبیِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم تربوز شوق سے کھاتے تھے نیزآپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انار اور شہتوت(Mulbery) بھی تناول فرمائے ہیں۔(مراۃ المناجیح،ج6،ص79)


گرمی دورکرنے کےلئے تربوز کا شربت بھی پیا جاتا ہے۔ تربوز کے چندفوائدملاحظہ کیجئے:


🌹اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ تعالٰی عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں: کھانے سے پہلے تربوزکھانا پیٹ کو خوب دھودیتا ہے اور بیماری کو جڑ سے ختم کردیتا ہے۔ 

(فتاویٰ رضویہ،ج 5، ص442)


🌹تربوزکثرت سے کھانا گردوں کے دَرد سے نَجات کا باعث ہے۔

(گھریلوعلاج، ص52)


 🌹تربوز جسم کے تمام اعضا کو قوت پہنچاتا ہے،تربوز کا شربت دِل کوفرحت پہنچاتاہے۔

(پھلوں، پھولوں اور سبزیوں سے علاج، ص217)

🌹تربوز فسادِ ہاضمہ،بلڈپریشر،گرمی کے باعث سر دردو بخار، جگر کی گرمی، وہم، جنون، پاگل پن،اَمراضِ مثانہ، پیشاب کی بندش، بھوک میں کمی، اَمراضِ معدہ، بواسیر، جگرکا بڑھنا،ضُعْفِ قلب، قے، یرقان، خارش، خشک کھانسی وغیرہ تمام اَمراض میں بھی مفید ہے۔احتیاط تربوزکھانے کے بعد پانی پینا بسا اَوقات ہیضے کا باعث اورسخت نقصان دہ ہوتاہے۔۔

Post a Comment

0 Comments